مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ہندوستان سےمذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات میں اس وقت تک پیشرفت ممکن نہیں ہو سکتی جب تک کشمیریوں کوحق خودارادیت نہیں دیا جاتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات میں اس وقت تک پیشرفت ممکن نہیں ہو سکتی جب تک کشمیریوں کوحق خودارادیت نہیں دیا جاتا۔  اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے اور پاک و ہند مذاکرات میں اس وقت تک پیشرفت ممکن نہیں ہو سکتی جب تک کشمیریوں کوحق خودارادیت نہیں دیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری غیرمعمولی منصوبہ ہے۔

News Code 1863160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =