مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس نے ہنجروال میں نہر کنارے اوور ہیڈ پل کے قریب 10 کلو وزنی بم ناکارہ بناکر وہابی دہشت گردی کی بڑی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں لوگوں نے نہر کنارے اوور ہیڈ پل پر مشکوک بالٹی کی موجودگی پر پولیس کو اطلاع دی ۔ گشت پر مامور پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ جس نے بم کو ناکارہ بنادیا۔ جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ بالٹی میں موجود بم دیسی ساختہ اور اس کا وزن 10 کلو گرام سے زائد تھا اور اسے مزید تباہ کن بنانے کے لئے اس میں بڑی مقدار میں بال بیئرنگ رکھے گئے تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا جانا تھا اور اس کا مقصد ممکنہ طور پر سیاسی اور پولیس افسران کو نشانہ بنایا جانا تھا کیونکہ اتنے زیادہ بارودی مواد کے ذریعے کئی گاڑیوں کو ایک ساتھ نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس نے ہنجروال میں نہر کنارے اوور ہیڈ پل کے قریب 10 کلو وزنی بم ناکارہ بناکر وہابی دہشت گردی کی بڑی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔
News ID 1860828
آپ کا تبصرہ