1 جنوری، 2016، 12:24 AM

دہشت گردی ختم کرنے کی شرط پر ہی امن مذاکرات ممکن

دہشت گردی ختم کرنے کی شرط پر ہی امن مذاکرات ممکن

افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے دہشت گردی ختم کرنے کی شرط پر ہی امن مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے دہشت گردی ختم کرنے کی شرط پر ہی امن مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ کابل میں افغان صدر اشرف غنی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ امن مذاکرات میں پوری طالبان تنظیم نہیں ان کے مختلف گروپ ہوں گے، بنیادی مسئلہ امن یا دہشت گردی میں سے کوئی ایک راستہ منتخب کرنے کا ہے۔
افغانستان، پاکستان، چین اور امریکہ کے حکام 11جنوری کو اسلام آباد میں ملاقات کریں گے، ملاقات میں افغان امن مذاکرات دوبارہ بحال کرنے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔

News ID 1860728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha