نیوزی لینڈ میں شاندارآتشبازی سے نئے سال 2016 ء کا استقبال

سال 2015 اپنے تمام نشیب و فراز کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا جب کہ نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال شاندارآتشبازی سے کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سال 2015 اپنے تمام نشیب و فراز کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا جب کہ نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال شاندارآتشبازی سے کیا گیا ہے۔  نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ میں اسکائی ٹاورپرشاندار لائٹنگ اورآتشبازی سے سال 2016 کا استقبال کیا گیا اور اسکائی ٹاور پر کاؤنٹ ڈاؤن صفر ہوتے ہی رنگ و نور کی بہار ہوگئی اور اسکائی ٹاور چلملاتی لائٹوں سے کھل اٹھا جب کہ عوام کی جانب سے بھرپورجذبات کا اظہار کرتے ہوئے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔ جس کے بعد آسٹریلیا اور جاپان میں سال نو کا شاندارآتشبازی سے استقبال کیا جائے گا ۔ یورپی ممالک  میں نئے سال کے موقع پر وہابی دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرسخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

News Code 1860718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha