29 دسمبر، 2015، 12:19 PM

برطانیہ میں سیلاب کے نتیجے میں ڈیڑھ ارب پاؤنڈ مالیت کا نقصان

برطانیہ میں سیلاب کے نتیجے میں ڈیڑھ ارب پاؤنڈ مالیت کا نقصان

برطانیہ میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہے ۔ برطانوی حکام کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں ڈیڑھ ارب پاؤنڈ مالیت کے نقصانات کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہے ۔ برطانوی حکام کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں ڈیڑھ ارب پاؤنڈ مالیت کے نقصانات کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ شمالی برطانیہ میں کئی ہفتوں سے جاری بارشوں اور دریاؤں کی بلند ہوتی پانی کی سطح کے باعث کئی شہر پانی میں ڈوب گئے ہیں ، یورک ، لیڈز ، لنکاشائر اور مانچسٹر سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔یورک سے سیکڑوں افراد کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے حکومت نے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بجٹ کو بڑھا کر دو ارب تیس کروڑ پاؤنڈ کردیا ہے۔ایک معاشی تجزیاتی ادارے کا کہنا ہے سیلاب کے باعث نقصانات کا تخمینہ ایک ارب دو سو کروڑ پاونڈ کے قریب لگایا گیا ہے ۔

News ID 1860661

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha