28 دسمبر، 2015، 8:41 PM

نائجیریا کی فوج کی شيح زکزاکی سے ملاقات پر پابندی کا سلسلہ جاری

نائجیریا کی فوج کی شيح زکزاکی سے ملاقات پر پابندی کا سلسلہ جاری

نائجیریا کی فوج نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف بھیانک اور مجرمانہ جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے سیکڑوں مسلمانوں کو شہید کردیا اورنائجیریا کی فوج کی طرف سے شیعہ رہنما شيح زکزاکی سے ملاقات پر پابندی کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رکن حسن بالا نے کہا ہے کہ نائجیریا کی فوج نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف بھیانک اور مجرمانہ جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے سیکڑوں مسلمانوں کو شہید کردیا اورنائجیریا کی فوج کی طرف سے شیعہ رہنما شيح زکزاکی سے ملاقات پر پابندی کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ نائجیریا کی فوج نے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کو زخمی حالت میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور ان کے ساتھ تاحال کسی کو ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ حسن بالا نے کہا کہ شیعہ مسلمانوں کا نائجیریا کی فوج کی مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے اور شیعہ مسلمان شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے انھوں نے کہا کہ نائجیریا کی فوج طاقت کے ذریعہ شیعہ مسلمانوں کو دبا نہیں سکتی۔

News ID 1860652

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha