28 دسمبر، 2015، 2:12 PM

امریکہ کی طرف سے داعش کو پیشرفتہ ہتھار فراہم کرنے کا انکشاف

امریکہ کی طرف سے داعش کو پیشرفتہ ہتھار فراہم کرنے کا انکشاف

برطانوی اخبار " ڈیلی سٹار" کے مطابق ایک طرف امریکہ داعش کے خاتمے کے لیے فرضی و نام نہاد جدوجہد کر رہا ہے اور دوسری طرف داعش کو امریکی اسلحے و گاڑیوں کی فراہمی کے انکشافات بھی تسلسل کے ساتھ سامنے آرہے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ کے لیے داعش بھی " فرینڈلی " دہشت تنظیم کا کردار ادا کر رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار " ڈیلی سٹار" کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی اخبار " ڈیلی سٹار" کے مطابق  ایک طرف امریکہ داعش کے خاتمے کے لیے فرضی و نام نہاد جدوجہد کر رہا ہے اور دوسری طرف داعش کو امریکی اسلحے و گاڑیوں کی فراہمی کے انکشافات بھی تسلسل کے ساتھ سامنے آرہے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ کے لیے داعش بھی  " فرینڈلی "  دہشت تنظیم کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پہلے تو امریکی ساختہ چھوٹے اسلحے کی داعش کے پاس موجودگی کے انکشافات ہوتے رہے ہیں مگر اب داعش نے انتہائی خطرناک امریکی ٹینک شکن میزائل بھی حاصل کر لیے ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق داعش سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں شدت پسند امریکی ساختہ میزائل چلاتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ ان اکاؤنٹس سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ داعش کے پاس اینٹی ٹینک میزائل موجود ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ امریکہ کے ساختہ ہتھیار داعش کے پاس کس طرح پہنچ رہے ہیں لیکن سابق میڈیا رپورٹس میں اشارے مل چکے ہیں کہ امریکہ شام کے جن باغی گروپوں کوبشارالاسد کے خلاف لڑنے کے لیے تربیت کے ساتھ ساتھ اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے وہ امریکہ کی طرف سے ملنے والا اسلحہ آگے داعش کو فروخت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترکی اور سعودی عرب بھی امریکی ہتھیار داعش کو فراہم کررہے ہیں۔

News ID 1860637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha