19 دسمبر، 2015، 2:05 PM

سلامتی کونسل میں شام سے متعلق قرارداد منظور/جنوری سے مذاکرات کا آغاز ہوگا

سلامتی کونسل میں شام سے متعلق قرارداد منظور/جنوری سے مذاکرات کا آغاز ہوگا

سلامتی کونسل نے شام میں جاری لڑائی کے خاتمے اور قیام امن کا حل تلاش کرنے کے لیے ایک قراردار متفقہ طور پر منظوری کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس 24 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سلامتی کونسل نے شام میں جاری لڑائی کے خاتمے اور قیام امن کا حل تلاش کرنے کے لیے ایک قراردار متفقہ طور پر منظوری کرلی ہے۔ شام کی صورتحال پر نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں شام کی مددسےمتعلق عالمی گروپ کی جانب سےقراردادپیش کی گئی جس کے تحت شامی حکومت اور مخالف گروہ کے درمیان جنوری سے فائر بندی اور مذاکراتی عمل کا آغاز کیا جائے گا۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کی قیادت میں جامع مذاکرات ہی شامی عوام کی مشکلات ختم کر سکتے ہیں ۔ شام کے صدر بشار اسد کے بارے میں فیصلہ شامی عوام کرےگی ۔ شام کےصدر بشارالاسد کے مستقبل کے حوالے سےقرارداد میں کچھ نہیں کہا گیا جسے شامی صدر بشار اسد کی بہت بڑي کامیابی اور ترکی و سعودی عرب اور قطر کی زبردست شکست قراردیا جارہا ہے۔ترکی ، سعودی عرب اور قطر نے امریکہ کی سرپرستی میں شام میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی اور شام کی تباہی میں انھیں اسرائیل کی بھی بھر پور حمایت رہی ہے۔
 

News ID 1860419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha