10 دسمبر، 2015، 6:22 PM

سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس میں تمام الزامات سے بری

سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس میں تمام الزامات سے بری

ہندوستان میں ممبئی ہائیکورٹ نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں ممبئی ہائیکورٹ نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ سلمان خان نشے میں تھے اور عینی شاہدین کے بیانات رکارڈ پر نہیں لائے گئے۔
عدالت نےکیس میں ممبئی پولیس کی تحقیقاتی کارروائی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق تفصیلی فیصلہ سلمان خان کے عدالت میں پیش ہونے پر سنایا جائے گا۔
سلمان خان پرنشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے دوران فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے ایک شخص کی ہلاکت کا الزام تھا ، ان پر یہ مقدمہ 2002سے چل رہاتھا۔

News ID 1860201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha