4 دسمبر، 2015، 11:51 PM

چین 2030 تک 110 جوہری ری ایکٹرز کا حامل ملک بن جائیگا

چین 2030 تک 110 جوہری ری ایکٹرز کا حامل ملک بن جائیگا

چین 2030 تک 110 فعا ل جوہری توانائی کے ری ایکٹرز کا حامل پہلا ملک بن جا ئیگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین 2030 تک 110 فعا ل جوہری توانائی کے ری ایکٹرز کا حامل پہلا ملک بن جا ئیگا۔ چین کی سب سے بڑ ی جوہری پلا نٹ تیار کرنے وا لی سر کاری کمپنی کی جانب سے جمعہ کو جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2020تک تیر ہویں پا نچ سا لہ منصو بے کے مطا بق چین جو ہری ری ایکٹرز سے 88گیگا واٹس جو ہری توا نا ئی بنا نے کے قا بل ہو جا ئیگا۔ منصوبے کے مطابق چین اس مقصد کیلئے 500 ارب یوان مختص کریگا اور مقامی ٹیکنالوجی کے استعمال سے 2016 سے آئند ہ پانچ سال تک ہر سال 6 سے 8 ری ایکٹرز تعمیر کریگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ البتہ ابھی تک یہ تجو یز دی گئی ہے تا ہم اس پر منظوری بھی حاصل کرلی جائیگی۔

News ID 1860067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha