3 دسمبر، 2015، 6:37 PM

امریکہ میں بندوقوں کی فروخت میں حیرت انگیز اضافہ

امریکہ میں بندوقوں کی فروخت میں حیرت انگیز اضافہ

امریکہ میں گزشتہ جمعےکو بلیک فرائڈے کے موقع پر جہاں ہر قسم کی اشیا پر ناقابل یقین رعایت دی گئی اور لوگوں نے خوب جی بھر کے خریداری کی، وہیں بندوقوں کی فروخت میں بھی حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ جمعےکو بلیک فرائڈے کے موقع پر جہاں ہر قسم کی اشیا پر ناقابل یقین رعایت دی گئی اور لوگوں نے خوب جی بھر کے خریداری کی، وہیں بندوقوں کی فروخت میں بھی حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق بلیک فرائیڈے پر لگی سیل کے موقع پر امریکہ بھر میں ریکارڈ تعداد میں بندوقیں بھی فروخت ہوئیں۔ ایف بی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق بلیک فرائیڈے کے روز صرف ایک دن کے دوران ایک لاکھ پچاسی ہزار تین سو پنتالیس افراد نے اسلحہ خریدا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ فیصد زیادہ ہے۔ اخبار کے مطابق چالیس فیصد اسلحہ غیر لائسنس یافتہ ڈیلرز کے ذریعے فروخت ہوا لہٰذا فروخت ہونے والے اسلحے کی تعداد اس سےکہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

News ID 1860029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha