2 دسمبر، 2015، 4:59 PM

دراندازی کے خاتمے تک امن مذاکرات ممکن نہیں، بھارت

دراندازی کے خاتمے تک امن مذاکرات ممکن نہیں، بھارت

بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے کہا ہے کہ مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں ہے تاہم مذاکرات کیلیے سرحدپار دراندازی کا خاتمہ لازمی شرط ہے کیونکہ جب تک دراندازی جاری رہے گی تب تک امن مذاکرات ممکن نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے کہا ہے کہ مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں ہے تاہم مذاکرات کیلیے سرحدپار دراندازی کا خاتمہ لازمی شرط ہے کیونکہ جب تک دراندازی جاری رہے گی تب تک امن مذاکرات ممکن نہیں۔ اپنے بیان میں سشما سوراج نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی پیشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مذاکرات کو مشروط کرنے کے حق میں نہیں لیکن جب تک پاکستان سرحدپار دراندازی بند نہیں کرے گا مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔ پاکستان عالمی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اٹھا کر جذبات کا مظاہرہ کر رہا ہے کہ کشمیرسلگتا ہوا مسئلہ ہے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ کشمیری عوام نے پہلے سے ہی انتخابات میں حصہ لیکر بھارت کیساتھ رہنے کو ترجیح دی ہے۔ ادھر بھارتی حکومت نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود ہے جہاں وہ وقتاً فوقتاً اپنے مقامات بدلتا رہتا ہے۔

News ID 1860005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha