1 دسمبر، 2015، 6:43 PM

ترکی کا تارکین وطن کیخلاف آپریشن میں 1300گرفتار

ترکی کا تارکین وطن کیخلاف آپریشن میں 1300گرفتار

یورپی یونین سے معاہدے کے بعد ترکی نے تارکین وطن کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 1300سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین سے معاہدے کے بعد ترکی نے تارکین وطن کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 1300سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترکی نے روم کی جانب واقع ساحل سے داخل ہونے والے 1300کے قریب تارکین وطن کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ تارکین وطن یورپ جانا چاہتے تھے۔ان تارکین وطن کو ساحلی علاقے میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گزشتہ روز یورپی یونین اور ترکی کے درمیان 3 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ترکی کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ تارکین وطن کے خلاف اقدامات اٹھائے۔

News ID 1859987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha