مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ 1971 کے جنگی جرائم میں ملوث دو اپوزیشن رہنماؤں کی پھانسیوں پر تنقید کر کے اس کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے جونیئر وزیر برائے امور خارجہ شہریار عالم نے تنقید کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ’سخت الفاظ پر مشتمل مذمتی نوٹ‘ پیر کو پاکستانی سفیر کے حوالے کیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے دو اپوزیشن رہنماؤں کی پھانسی کی عدالتی کارروائی کو غلط قرار دیتے ہوئے اتوار کو ہونے والی پھانسیوں پر شدید صدمہ ظاہر کیا تھا۔ پھانسیوں کے بعد کسی ممکنہ پر تشدد احتجاج کے پیش نظر بنگلہ دیش میں آج ہائی الرٹ رہا اور ہزاروں سیکیورٹی اہلکار شہروں میں گشت کرتے رہے۔ اپوزیشن پارٹیوں اور سیاست دانوں کے خلاف عدالتی کارروائی پر عالمی برادری نے بھی تشویش ظاہر کی ہے۔
بنگلہ دیش نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ 1971 کے جنگی جرائم میں ملوث دو اپوزیشن رہنماؤں کی پھانسیوں پر تنقید کر کے اس کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔
News ID 1859810
آپ کا تبصرہ