18 نومبر، 2015، 5:16 PM

امریکہ میں مساجد بند کردوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ میں مساجد بند کردوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

پیرس حملوں کے بعد امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ میں تمام مساجد بند کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس حملوں کے بعد امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ میں تمام مساجد بند کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔ امریکی نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں مساجد بند کرنے سے کوئی خوشی نہیں ہوگی، لیکن جب مساجد سے دہشت گردی کے رجحان کو فروغ دیا جارہا ہو اور دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہو تو ایسا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوتے ہیں تو امریکہ کے لیے مختلف منصوبوں میں، ملک میں نظریہ جہاد کے انسداد کا منصوبہ بھی شامل ہوگا۔ پیرس حملوں کے بعد فرانس کے وزیر داخلہ بھی ملک میں انتہا پسندی کو فروغ دینے والی مساجد کو بند کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ پیرس حملوں کے بعد مغربی ممالک میں مسلمان مخالف جذبات مزید بھڑک اٹھے ہیں۔ واضح رہے کہ پیرس کے 6 مقامات پر گزشتہ جمعہ کو ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 132 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1859678

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha