9 نومبر، 2015، 2:20 PM

ایرانی وزارت خارجہ میں سعودی عرب کے ناظم الامور طلب

ایرانی وزارت خارجہ میں سعودی عرب کے ناظم الامور طلب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے پر سعودی عرب کے سفیر کی عدم موجودگی میں سعودی سفارتخانہ کے ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تین ایرانیوں کے گلے کاٹنے کی خـبر شائع ہونے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے پر سعودی عرب کے سفیر کی عدم موجودگی میں سعودی سفارتخانہ کے ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

ایرانی وزارت خا رجہ کے سماجی امور کے ڈائریکٹررفیعی نے سعودی ناظم الامور پر واضح کیا ہے کہ سعودی عرب ویانا کنونشن کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے منشیات کاالزام عائد کرکے تین ایرانیوں کے گلے کاٹ دیئے ہیں اور انھیں اپنے دفاع میں وکیل کرنے کی بھی اجازت نہیں دی۔

News ID 1859451

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha