2 نومبر، 2015، 12:42 PM

رکن آبادی کی واپسی کے منتظر/تمام لاپتہ افراد کی صورتحال واضح کرنے پر تاکید

رکن آبادی کی واپسی کے منتظر/تمام لاپتہ افراد کی صورتحال واضح کرنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہم اور غضنفر رکن آبادی کے اہل خانہ ان کی واپسی کے منتظر ہیں رکن آبادی حج کے دوران منی کے المناک سانحہ میں لاپتہ ہوگئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بیرون ملک ایرانی سفراء اور نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اور غضنفر رکن آبادی کے اہل خانہ ان کی واپسی کے منتظر ہیں رکن آبادی حج کے دوران منی کے المناک سانحہ میں لاپتہ ہوگئے تھے۔

اس اجلاس میں منی کے حادثے میں شہید ہونے والے سفارتکاروں شہید حسینی مقدم، آقائی اور فہیما کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے منی کے حادثے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لبنان میں ایران کے سابق سفیر غضنفر رکن آبادی کی واپسی کے بارے میں امید اور توقع کا اظہار کیا ، انھوں نے کہا کہ ہم اور رکن آبادی کے اہلخانہ ان کی واپسی کا انتظار کررہے ہیں اور سعودی عرب کے حکام کو چاہیے کہ وہ لاپتہ ہونے والے افراد کے افراد کے بارے میں وضاحت پیش کریں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم حج کے موقع پر منی جیسے دلخراش حوادث کو روکنے کے سلسلے میں تجاویز پر غور کررہے ہیں اور منی کے حادثے میں سعودی عرب کے حکام کی ناہلی اور غفلت تمام حجاج کرام اور مسلمانوں پر واضح ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام کی گردن پر 6 ہزار حاجیوں کا خون ہے اور ایران اپنے حجاج کا خون ہر گز معاف نہیں کرےگا۔

News ID 1859280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha