1 نومبر، 2015، 8:55 PM

اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، ایک اور فلسطینی شہید

اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، ایک اور فلسطینی شہید

صہیونیوں کی فائرنگ میں ایک اور فلسطینی نوجوان کے شہید ہونے کے بعد شہدائے انتفاضہ قدس کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صہیونیوں کی فائرنگ میں ایک اور فلسطینی نوجوان کے شہید ہونے کے بعد شہدائے انتفاضہ قدس کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو ایک فلسطینی نوجوان، غرب اردن کے شہر الخلیل کے علاقے بیت عینون میں شہید ہوگیا۔ اس رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے اس فلسطینی نوجوان کو گولی مار کے زخمی کرنے کے بعد امدادی کارکنوں پر بھی فائرنگ کرکے انہیں، اس کے پاس جانے سے روک دیا۔ صہیونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان چاقو سے ان پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اس فلسطینی نوجوان کے شہید ہونے کے بعد شہدائے انتفاضہ قدس کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس تحریک میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے اب تک 7200 فلسطینی زخمی بھی ہوچکے ہیں۔ اس تحریک میں اسی طرح 12 صیہونی ہلاک اور 137 زخمی ہوئے ہیں۔ صہیونی فوجیوں نے ہفتے کی رات اور اتوار کی صبح رام اللہ، نابلس، الخلیل اور بیت لحم سمیت غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے 24 سے زائد فلسطینیوں کو اغوا بھی کرلیا ہے۔

News ID 1859276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha