مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ نے متنازع سائبرسیکیورٹی بل کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت خفیہ ایجنسیوں کو شہریوں کی جاسوسی کی اجازت دی جائے گی۔ امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے بل کے حق میں 74 جبکہ مخالفت میں 21 ووٹ آئے۔ بل کو قانونی حیثیت ملنے کے امریکی حکومت کو کسی عدالتی پیشگی اجازت کے بعد حساس معلومات کے حصول کی اجازت ہوگی۔ قانون کے تحت ہوم لینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ میں ایک پروگرام لانچ کیا جائیگا، تمام کمپنیاں اپنے صارفین کا ڈیٹا اس پروگرام کے ذریعے متعدد امریکی ایجنسیز سے شیئر کرینگی اور ایسا کرنے پر ان کیخلاف کوئی قانونی کارروائی بھی نہیں کی جاسکے گی۔ ادھر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اس بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
امریکی سینیٹ نے متنازع سائبرسیکیورٹی بل کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت خفیہ ایجنسیوں کو شہریوں کی جاسوسی کی اجازت دی جائے گی۔
News ID 1859170
آپ کا تبصرہ