27 اکتوبر، 2015، 4:15 PM

افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی

افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی

پیر کے روز افغانستان میں آنے والے زلزلے میں اموات کی تعداد 80 ہوگئی ہے جبکہ 272 افراد زخمی ہیں اور ڈیڑھ ہزار گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیر کے روز افغانستان میں آنے والے زلزلے میں اموات کی تعداد 80 ہوگئی ہے جبکہ 272 افراد زخمی ہیں اور ڈیڑھ ہزار گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ۔ کوہ ہندوکش کی گہرائی سے نکلنے والی زلزلے کی لہریں پاکستان، افغانستان سے ہوتی کشمیر، بھارت، چین اور تاجکستان تک کو لرزا گئیں۔ افغانستان میں 7اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے سے کابل سمیت بدخشاں، تخار، ننگرہار، کنڑ اور دیگرعلاقے شدید متاثر ہوئے۔ صوبہ تخار میں اسکول کی عمارت زمیں بوس ہونے اوربھگدڑمچنے سے 12 طالبات جاں بحق ہوئیں۔ زلزلے سے چین کے خطے زنجیانگ کے کئی علاقے، بھارت کے شمالی علاقے ہماچل پردیش، بھارتی پنجاب ،ہریانہ اور تاجکستان کا دارالحکومت دوشنبے بھی لرز اٹھے اور لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

News ID 1859145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha