25 اکتوبر، 2015، 8:26 PM

سابق برطانوی وزیر اعظم کا عراق جنگ میں شامل ہونے کی غلطی کا اعتراف

سابق برطانوی وزیر اعظم کا عراق جنگ میں شامل ہونے کی غلطی کا اعتراف

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے بالآخر 12 سال بعد عراق جنگ میں شامل ہونے کی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عراق پر حملہ ایک جنگی جرم تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے بالآخر 12 سال بعد عراق جنگ میں شامل ہونے کی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عراق پر حملہ ایک جنگی جرم تھا۔ ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ امریکی صدر جارج بش کے ہمراہ عراق جنگ کا حصہ بنے۔ ٹونی بلیئر کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر معافی مانگتے ہیں کہ عراق کے حوالے سے جو انٹیلی جنس معلومات دی گئی تھیں وہ غلط تھیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ عراق جنگ کی وجہ سے شدت پسند تنظیم داعش وجود میں آئی اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس کے قیام میں وہ بھی کسی حد تک ذمہ دار ہیں۔

News ID 1859101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha