مہر خبررساں ایجنسی نے ابنا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سرگرم تکفیری دھشتگردوں نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر پر ماٹرگولوں سے حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھشتگردوں نے دو ماٹر گولے حرم مطہر پر پھینکے جن میں سے ایک حرم کے صحن میں گرا اور دوسرا صحن کی عمارت پر، جس میں سید الشہداء کے عزادار مجلس عزا برپا کرنے کی تیاریاں کر رہے تھے لیکن الحمد للہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اودھر دوسری جانب دھشتگردوں نے شام کے دار الحکومت دمشق میں واقع حضرت رقیہ (س) کے حرم پر بھی حملہ کیا ہے اس حملہ میں حرم کی عمارت کو نقصان ہوا ہے لیکن زائرین کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
شام میں سرگرم تکفیری دھشتگردوں نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر پر ماٹرگولوں سے حملہ کیا ہے۔
News ID 1859086
آپ کا تبصرہ