مہر خبررسان ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر اعظم دیمتری مدودف نے شامی عوام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق صرف شامی عوام کو ہے۔ روسی وزیر اعظم نے کہا کہ شام میں روس کی کارروائی کا مقصد بشار اسد کی حفاظت نہیں بلکہ دہشت گردوں کامقابلہ کرنا ہے۔
مدودف نے کہا کہ ہم کسی خاص شخص کے لئے نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ ہم اپنے مفادات کی حفاظت کے لئے لڑ رہے ہیں۔ اس نے کہا کہ ہمارے لئے شخص اہم نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے کارروائی اہم ہے۔
آپ کا تبصرہ