مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نےعراق کے شہر بیجی کو وہابی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے اور بیجی کی آئل ریفائنری پر عراقی پرچم لہرا دیا ہے۔
رضاکار فورسز کے کمانڈر یانکلدانی نے کہا ہے کہ صوبہ نینوا میں داخل ہونے تک کارروائی جاری رہےگی اس نے کہا کہ داعش کے ساتھ تعاون کرنے والے لوگوں کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت ہے کہ وہ داعش کا ساتھ چھوڑ کر عوامی رضاکار فورس میں شامل ہوجائیں۔
الکلدانی کے مطابق بیجی سے داعش کے کئی اعلی کمانڈر الشقاط کی طرف فرار کرگئے ہیں۔ عراقی ذرائع کے مطابق بیجی کی آئل ریفائنری کو بھی عراقی فورسز نے آزاد کرالیا ہے۔
آپ کا تبصرہ