الانبار میں 30 داعش دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی فورسز کی کارروائی میں 30 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایزدی قبیلہ کی 1000 عورتیں اب بھی داعش کی قید میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی فورسز کی کارروائی میں 30 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایزدی قبیلہ کی 1000 عورتیں اب بھی داعش کی قید میں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے رضاکار فورسز کے تعاون سے داعش دہشت گردوں کی 5 گاڑیوں کے قافلہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ادھر الرمادی میں بھی عراقی فورسز نے 9 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ صوبہ الانبار میں دیگر کارروائیوں میں بھی 8 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

News Code 1857687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha