5 اکتوبر، 2015، 12:49 AM

شہداء کی شناخت کے لئے 10 ایرانی اورسعودی ٹیموں کی تشکیل

شہداء کی شناخت کے لئے 10 ایرانی  اورسعودی ٹیموں کی تشکیل

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر حسن ہاشمی نے ایران میں منی کے سلسلے میں تشکیل پانے والے خصوصی کمیشن میں کہا ہے کہ ابھی بہت سے حجاج کرام کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جن کی شناخت کے لئے 10 ایرانی اور سعودی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر حسن ہاشمی نے ایران میں منی کے سلسلے میں تشکیل پانے والے خصوصی کمیشن میں کہا ہے کہ ابھی بہت سے حجاج کرام کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جن کی شناخت کے لئے  10 ایرانی اور سعودی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک فارم دیا جائے گا جسے بھرنے کے بعد جاں بحق افراد کی شناخت میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ پانچ ایرانی اور پانچ سعودی ٹیمیں ایرانی حجاج کی شناخت کا کام انجام دے رہی ہیں۔ ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس کام کو کم سے کم مدت میں انجام دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

News ID 1858631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha