مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں روسی لڑاکا طیاروں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک اہم مراکز پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں داعش کے ادلب اور حماہ میں مراکز مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی جنگي جہازوں نے حما اور ادلب میں داعش کے مراکز پر فضائی حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں داعش کے ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ روسی صدر نے اس پہلے کہا تھا کہ شام کے صدر بشار اسد دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں لہذا شامی صدر کی مدد بہت ضروری ہے۔
آپ کا تبصرہ