مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کےعلاقہ کوٹلی میں نکیال سیکٹر پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے جن میں 13 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔
پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستان کی جانب سے سرحدی پر فائرنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور سیز فائر کی خلاف ورزی کے ایک اور تازہ واقعے میں ہندوستانی فوج نے آزاد کشمیر کے کوٹلی نکیال سیکٹر کے مقام پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی ہے۔
آپ کا تبصرہ