مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق امریکہ نے صومالیہ کے لئے اپنا سفارتی مشن دوبارہ کھول دیا ہے یہ مشن ہمسایہ ملک کینیا میں کھولا گیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا ہےکہ یہ سفارتی مشن صومالیہ کے دارالحکومت میں نہیں بلکہ ہمسایہ ملک کینیا میں امریکی سفارتخانے کی عمارت میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
بیان کے مطابق امریکی حکام کاروباری اور دوسرے معاملات کو مکمل کرنے کے لئے صومالیہ کے دورے کرتے رہیں گے۔ امریکی حکام کے مطابق حالات بہتر ہوتے ہی موغادیشو میں امریکی سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ نے صومالیہ میں عدم استحکام پیدا ہونے کے بعد سے اپنا سفارتی مشن 1990ء کی دہائی کے شروع میں واپس بلا لیا تھا۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق امریکہ نے صومالیہ کے لئے اپنا سفارتی مشن دوبارہ کھول دیا ہے یہ مشن ہمسایہ ملک کینیا میں کھولا گیا ہے۔
News ID 1858026
آپ کا تبصرہ