مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین نے ہیروئن کی اسمگلنگ اور جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں باغیوں کو اسلحہ فروخت کرنے کے الزام میں 2 پاکستانی بھائیوں کو امریکہ کے حوالے کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 49 سالہ وہاب چشتی عرف اینجل اور 47 سالہ حمید چشتی عرف بَینی پر منشیات سے جڑی دہشت گردی اور لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں سرگرم باغی تنظیم فارک کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔حمید اور وہاب کو اسپین نے گزشتہ برس اپریل میں امریکی حکومت کی درخواست پر گرفتار کیا تھا اور تاہم اب انہیں امریکی شہر نیویارک پہنچادیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ امریکی ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ اگر ان دونوں بھائیوں کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں 25 سال سے لے کر عمر قید تک کی سزائیں ہو سکتی ہیں اور یوں انہیں باقی عمر امریکی جیلوں میں گزارنا پڑ سکتی ہے۔
اسپین نے ہیروئن کی اسمگلنگ اور جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں باغیوں کو اسلحہ فروخت کرنے کے الزام میں 2 پاکستانی بھائیوں کو امریکہ کے حوالے کردیا ہے۔
News ID 1857929
آپ کا تبصرہ