مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار البناء کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان میں داعش اور القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ احمد الاسیر نے ابتدائی تحقیقات میں اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کی جانب سے دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پرمدد مل رہی ہے۔ اور اس نے بھی دہشت گردی کے لئے سعودی عرب اور قطر سے بڑی مقدار میں رقم وصول کی ہے۔ الاسیر نے تحقیقات میں صاف اعلان کیا ہے کہ قطر نے اسے بڑے پیمانے پر مالی مدد فراہم کی ہے۔ احمد الاسیر کو لبنان میں فتنہ پرور شیخ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ الاسیر کا کہنا ہے جب قطر اور سعودی عرب کے باہمی روابط اچھے تھے اس وقت بھی دونوں ممالک اس کی مدد کررہے تھے ۔ الاسیر نے تحقیقات میں غیر قانونی ہتھیاروں کے پانچ بڑے ذخيروں اور پانچ اہم دہشت گرد کمانڈروں کے نام پر لبنانی تحقیقاتی اداروں کو بتا دیئے ہیں۔ احمد الاسیر نے کئی لبنانی فوجیوں کو قتل کیا ہے ۔ احمدالاسیر لبنان سے جعلی پاسپورٹ کے ذریعہ فرار کرنے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا۔
لبنان میں داعش اور القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ احمد الاسیر نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کی جانب سے دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پرمدد مل رہی ہے۔
News ID 1857492
آپ کا تبصرہ