مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائي نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے صدارتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں 3 ماہ کے لئے نافذ کی گئی ہنگامی حالت کی مدت کو دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر مزید 2 ماہ کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔
تونس کی حکومت نے سوسہ میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد 4 جولائی کو ملک میں ہنگآمی حالت نافذ کردی تھی ۔ سوسہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں 39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھےہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی سیاح اور برطانوی شہری بھی شامل تھے۔
آپ کا تبصرہ