مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور کیوبا نے 54 برس کی سرد جنگ اور دشمنی کے بعد ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں سفارتخانے کھول دیئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدرباراک اوبامہ اور کیوبا کے رہنما راؤل کاسترو کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی پالیسی کے تحت امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے قریب واقع کیوبا کے سفارتخانے کی عمارت پراس کا قومی پرچم لہرادیا گیا ہے۔ اسی طرح کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں بھی امریکی سفارت خانہ کام شروع کردےگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی صدرباراک اوبامہ اور کیوبا کے رہنما راؤل کاسترو نے اتفاق کیا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 5 دہائیوں سے تلخی کے شکار تعلقات کو معمول کی سطح پرلایا جائے گا۔ جس کے بعد دونوں ملکوں کے سفارتکاروں میں متعدد ملاقاتیں ہوئیں جس کے نتیجے میں آج امریکہ اور کیوبا مین سفارتی تعلقات بحال ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ