مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما نگوین فو ٹرونگ کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی ہے۔جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق امریکہ اور ویتنام کے سربراہوں کے درمیان 20 سال کے عرصے کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔اس موقع پر صدر اوبامہ نے کہا کہ سیاسی نظریات مختلف ہونے کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان گہرا اشتراک پایا جاتا ہے۔
امریکی صدر باراک اوبامہ اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما نگوین فو ٹرونگ کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی ہے۔
News ID 1856479
آپ کا تبصرہ