مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صدر راﺅل کاسترونے امریکی صدرباراک اوبامہ کو اس وقت شرمندگی سے دوچارکردیا جب وہ ان کے کندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کررہے تھے۔ دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر وہ تصاویر پھیل چکی ہیں جن میں باراک اوبامہ کو انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ اس وقت ہوا جب ہوانا میں کیوبا کے صدر رائول کاسترو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد اوبامہ نے محبت کے اظہار میں اپنے ہم منصب کے کاندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کی مگر کاسترو نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا جس کے بعد امریکی صدر شرمندہ ہوگئے۔
صدر راﺅل کاسترونے امریکی صدرباراک اوبامہ کو اس وقت شرمندگی سے دوچارکردیا جب وہ ان کے کندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کررہے تھے۔
News ID 1862780
آپ کا تبصرہ