مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی رکنِ کانگریس پرامیلا جیاپال (Pramila Jayapal) نے فرانس 24 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ ختم کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے انٹرویو میں مزید کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ کو عوامی سطح پر شدید ناپسند کیا جا رہا ہے اور یہ حالیہ وسط مدتی کانگریسی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکنز کی شکست کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔ ایران کے ساتھ جنگ میں الجھنا ریپبلکنز کے لیے سیاسی خودکشی ثابت ہوگا۔
پرامیلا جیاپال نے مزید کہا کہ جنگ کے لیے مزید فنڈز کی منظوری دینے سے پہلے ہم یا تو ایران کے خلاف جنگ کے لیے مختص بجٹ روک دیں گے یا کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔ اصل سوال یہ ہے کہ ہمیں دسمبر میں بجٹ روکنا چاہیے یا جنوری میں؟ پینٹاگون کا بجٹ پہلے ہی بہت زیادہ ہے اور ہم اس میں مزید اضافہ نہیں کر سکتے۔
آپ کا تبصرہ