29 نومبر، 2026، 1:21 PM

امریکی ڈرون کا آبنائے ہرمز کے قریب ماہی گیر کشتی پر حملہ

امریکی ڈرون کا آبنائے ہرمز کے قریب ماہی گیر کشتی پر حملہ

ایرانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق، اتوار کی صبح امریکی ڈرون نے صوبہ ہرمزگان کے علاقے سیریک کے قریب ایک ماہی گیر کشتی کو نشانہ بنایا، جس میں تین افراد سوار تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، واقعہ صبح ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ امدادی ٹیموں نے کشتی میں سوار دو افراد کو تلاش کرکے سیریک اسپتال منتقل کر دیا، تاہم کشتی کا مالک تاحال لاپتا ہے اور اس کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ واقعہ ہرمزگان میں شہری مقامات اور ماہی گیر کشتیوں پر امریکی حملوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔

اس سے قبل یکم ستمبر کو ضلع سیریک کے علاقے کوہستک میں ایک شادی کی تقریب کو بھی امریکی دہشتگرد فوج نے نشانہ بنایا تھا۔

News ID 1943206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha