5 جولائی، 2015، 12:34 AM

ہندوستانی خفیہ ایجنسی "را" کا حریت رہنماؤں کو فنڈنگ دینے کا انکشاف

ہندوستانی خفیہ ایجنسی  "را" کا حریت رہنماؤں کو فنڈنگ دینے کا انکشاف

ہندوستانی خفیہ ایجنسی " را " کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیز پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اثرو رسوخ کو کم کرنے کے لیے کشمیر کے حریت رہنماؤں سمیت سیاسی جماعتوں اور شدت پسندوں کو رقم فراہم کرتی رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسی " را "  کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیز پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اثرو رسوخ کو کم کرنے کے لیے کشمیر کے حریت رہنماؤں سمیت سیاسی جماعتوں اور شدت پسندوں کو رقم فراہم کرتی رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ہندوستانی  نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ ان کی خفیہ ایجنسیاں کشمیری شدت پسندوں کی فنڈگ کرتی رہی ہیں تا کہ آئی ایس آئی کا مقابلہ کیا جا سکے اور انہیں بھارت کی حمایت پر راغب کیا جاسکے جب کہ ایسا کرنے میں کچھ غلط بھی نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی حکومت اکثر کشمیری رہنماؤں جیسے سید علی گیلانی کو ہوائی سفر کا کرایہ، طبی علاج اور دیگر سہولتیں فراہم کرتی رہتی ہے جب کہ ان کے جاسوس شدت پسندوں سے لے کر مجاہدین سمیت سب سے رابطے میں رہتے ہیں۔ اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ مجاہدین کے اہم رہنما اور ہندوستان کو سب سے مطلوب سید صلاح الدین ان کے ساتھ رابطے میں رہےاور وہ پاکستان چھوڑ کر ہندوستان آنے کے لیے تیار ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں پر رقم خرچ کرنے کا مقصد انہیں مصروف رکھنا اور آئی ایس آئی کا خفیہ طریقے سے مقابلہ کرنا تھا تاکہ آئی ایس آئی کا اثر و رسوخ کم کیا جا سکے۔دلت کا کہنا تھا کہ رقم کے ذریعے کسی کو اخلاقی طور پر ختم کرنا اس کو قتل کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔

News ID 1856365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha