مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سنیچر کے دن ویانا روانہ ہوں گے جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی پہلے سے ویانا میں موجود ہیں جو یورپی یونین کی نائب سربراہ ہلگا اشمید اور گروپ 1+5 کے نمائندوں کے ساتھ جامع معاہدے کے متن کی تحریر میں مشغول ہیں۔ عراقچی کے مطابق بعض اختلافات ابھی باقی ہیں لیکن اگر مغربی ممالک چاہیں تو جامع معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق جامع معاہدے کے متن کو آخری شکل دینے کے لئے گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ بھی ائندہ دنوں ویانا پہنچیں گے۔
آپ کا تبصرہ