11 جون، 2015، 10:00 AM

پاکستان کی افغانستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ

پاکستان کی افغانستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ

افغانستان کے صدرڈاکٹر اشرف غنی نےپاکستان پرالزام لگایاہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف غیراعلانیہ جنگ شروع کررکھی ہے اورقیامِ امن کے لیے طالبان سے پہلے پاکستان سے بات چیت کی جانی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدرڈاکٹر اشرف غنی نےپاکستان پرالزام لگایاہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف غیراعلانیہ جنگ شروع کررکھی ہے اورقیامِ امن کے لیے طالبان سے پہلے پاکستان سے بات چیت کی جانی چاہیے۔ صدراشرف غنی نے جنوبی صوبے قندھارمیں قبائلی عمائدین سے ملاقات میں پاکستان اورافغانستان کے تعلقات پربات کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پاکستان سے اس مسئلے کوتسلیم کروایاہے، مسئلہ یہ ہے کہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے عموما اورگزشتہ14 برس سے خصوصاًپاکستان افغانستان سے ایک غیراعلانیہ جنگ میں مصروف ہے اور طالبان سے پہلے پاکستان کے ساتھ امن بات چیت ضروری ہے۔

News ID 1855758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha