9 جون، 2015، 1:50 PM

ہندوستانی وزير اعظم کا پاکستان کو توڑنے کا اعتراف

ہندوستانی وزير اعظم کا پاکستان کو توڑنے کا اعتراف

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران پاکستان کو توڑنے کا اعتراف کیا ہے لہذا عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران پاکستان کو توڑنے کا اعتراف کیا ہے لہذا عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔پاکستانی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بنگلہ دیش میں بیان بھارتی منفی رویئے کا عکاس ہے اس لئے عالمی برادری مشرقی پاکستان میں بھارتی مداخلت کے اعتراف کا نوٹس لے۔

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش میں بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران نہ صرف سانحہ 71 میں ملوث تھے بلکہ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی بھی کی اور بھارتی حکمران دوسری ریاستوں کے داخلی معاملات میں مداخلت قابل فخر سمجھتے ہیں اس لئے عالمی برادری مشرقی پاکستان میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لے۔

News ID 1855710

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha