مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کےپاکستانی وزارت خارجہ عالمی قوانین کے مطابق سلامتی کونسل کو باضابطہ خط بھیجے گی جس میں انھیں برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا جائے گا اور مطالبہ کیا جائے گا کہ اس معاملے پر فوری طور پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے اور ان مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے اقوام متحدہ ہنگامی طور پراپنی پالیسی کا اعلان کرکے اپنا کردار ادا کرے۔
پاکستان کا روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ
پاکستانی حکومت نے روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
News ID 1855649
آپ کا تبصرہ