1 جون، 2015، 11:55 AM

صوبہ خیبر پختون خواہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

صوبہ خیبر پختون خواہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقہ ٹانک میں آزاد کونسلر ولی خان کی کامیابی پر جلوس نکالا جا رہا تھا کہ مخالفین نے دستی بم پھینکے اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افرادموقع پر ہی ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقہ  ٹانک میں آزاد کونسلر ولی خان کی کامیابی پر جلوس نکالا جا رہا تھا کہ مخالفین نے دستی بم پھینکے اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں  7 افرادموقع پر ہی ہلاک  جب کہ  10 زخمی ہوگئے۔خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات ختم ہوگئے مگر قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کامیاب امیدواروں کے جلوس،گھروں پر حملوں میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ ٹانک کے علاقے کڑی حیدر میں آزاد کونسلر ولی خان کی فتح کے بعد نکالے جانے والے جلوس پر حملہ کیا گیا، دستی بموں اور فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کوہاٹ میں بھی  کونسلرکے گھرمبارکباد دینے کے لئے آنے والوں پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ نوشہرہ میں تحریک انصاف کے کونسلرکے گھر پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک  اور15زخمی ہوگئے۔

News ID 1855498

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha