16 مئی، 2015، 9:15 PM

صدر روحانی

عرب ممالک کو امریکہ کے کیمپ ڈیویڈ میں نہیں بلکہ پیغمبر اسلام کے کیمپ میں پناہ لینی چاہیے

عرب ممالک کو امریکہ کے کیمپ ڈیویڈ میں نہیں بلکہ پیغمبر اسلام کے کیمپ میں پناہ لینی چاہیے

مہر نیوز/16 مئی / 2015 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید بعثت کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں عوام اور اسلامی ممالک کے سفراء سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس کے مسلمان عرب ممالک کو امریکی کیمپ ڈیویڈ میں پناہ حاصل کرنے کے بجائے ،اللہ تعالی، قرآن مجید اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کیمپ میں پناہ حاصل کرنی چاہیے اور یہی کیمپ ان کی نجات کا باعث بن سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید بعثت کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں عوام اور اسلامی ممالک کے سفراء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس کے مسلمان عرب ممالک کو امریکی کیمپ ڈیویڈ میں پناہ حاصل کرنے کے بجائے ،اللہ تعالی، قرآن مجید اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کیمپ میں پناہ حاصل کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ بڑا شیطان ہے اور وہ اسلامی ممالک کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے اور لڑا رہا ہےاور اس طرح وہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ امریکی سازشوں کے فریب میں آنے کے بجائے ان کا مقابلہ کریں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران نے آج تک نہ کسی ملک پر حملہ کیا ہے اور نہ حملے کا ارادہ رکھتا ہے اور امریکہ بلاوجہ عرب ممالک کو ایران سے ڈرا رہا ہے ایران عربوں کا اچھا ہمسایہ ملک ہے جو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں تعاون فراہم  کررہا ہے ۔

صدر نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنے والے ملک کو پیشیمانی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا اور ایرانی قوم نے اس بات کو آٹھ سالہ دفاع مقدس میں ثابت کیا ہے جب پوری دنیا صدام معدوم کے ساتھ تھی اور ایران تن تنہا تھا۔

News ID 1855244

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha