مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کی سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے نائیجیریا اور کیمرون کی سرحد سے ملحقہ علاقے میں حملہ کرکے100 سے زائد شہریوں کو ہلاک اور 500کو زخمی کردیا جبکہ جھڑپوں میں 109 سلفی وہابی دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔کیمرون کے حکام کے مطابق بوکو حرام دہشت گردوں نے جمعہ کے روز صبح سویرے کیمرون کے سرحدی گائوں بوسو پر حملہ کیا اور نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 100سے زائد شہری ہلاک اور 500کے قریب زخمی ہوگئے۔ صوبے دفاعہ کے گورنر یعقوبہ صمونہ گوف کے مطابق فوج نے بوکوحرام دہشت گرد سے مقابلہ شروع کردیا اور ایک گھنٹے کی لڑائی کے بعد انھیں پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔فوج کی جوابی کارروائي میں بوکوحرام کے 109 دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے۔
مہر نیوز/7 فروری/ 2015 ء : نائیجیریا کی سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے نائیجیریا اور کیمرون کی سرحد سے ملحقہ علاقے میں حملہ کرکے100 سے زائد شہریوں کو ہلاک اور 500کو زخمی کردیا جبکہ جھڑپوں میں 109 سلفی وہابی دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
News ID 1849586
آپ کا تبصرہ