29 اگست، 2014، 5:48 PM

پاکستان

دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں سے نکال کر ختم کریں گے

دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں سے نکال کر ختم کریں گے

مہر نیوز/29 اگست / 2014 ء : پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں سے نکال کر ختم کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں سے نکال کر ختم کریں گے۔پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چراٹ میں پاکستان اور چین کی ایس ایس جی فورسز کی مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر اسپیشل سروسز کے دستوں نے دہشت گردوں کے مراکز تباہ کرنے کی مشقیں کیں، آرمی چیف نے دونوں ممالک کی فوجوں کو اعلٰیٰ پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

آرمی چیف نے مشقوں میں شرکت کرنے والے ایس ایس جی فورس کے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین کی فوجوں کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں، یہ مشقیں دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک کی افواج کے لیے انتہائی معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں ایس ایس جی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج اپنی اعلی تربیت اور مہارت سے دوردراز اور مشکل ترین علاقوں میں دہشت گردوں کا ان کے ٹھکانوں سے نکال کر خاتمہ کرےگی۔

News ID 1839988

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha