18 اگست، 2014، 11:15 PM

تحفظات دور کئے بغیر کسی بھی قیمت پر ایٹمی معاہدے پر دستخظ نہیں کئے جائیں گے، تخت روانچی

تحفظات دور کئے بغیر کسی بھی قیمت پر ایٹمی معاہدے پر دستخظ نہیں کئے جائیں گے، تخت روانچی

مہر نیوز/18 اگست / 2014 ء : ایران کے جوہری پروگرام کے رابطہ کار تخت روانچی نے کہا ہے کہ تحفظات دور کئے بغیر کسی بھی قیمت پر ایٹمی معاہدے پر دستخظ نہیں کئے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کے رابطہ کار تخت روانچی نے کہا ہے کہ تحفظات دور کئے بغیر کسی بھی قیمت پر ایٹمی معاہدے پر دستخظ نہیں کئے جائیں گے۔ تخت روانچی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبران کے ساتھ گزشتہ سال ہونے والے معاہدے کا آخری مرحلہ نومبر میں ہوگا تاہم اس سے قبل حتمی معاہدے کے لئے مزید بات چیت ضروری ہے اور ایران تحفظات دور کے بغیر معاہدے پر کسی بھی قیمت پر دستخط نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران 5 عالمی طاقتوں کے ساتھ ہر قسم کی بات چیت کے لئے تیار ہے اور ایٹمی معاہدے پر عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے قوانین کے مطابق بات چیت کرنا چاہتا ہے۔ ایرانی جوہری پروگرام کے رابطہ کار کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ماہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل دونوں جانب سے مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان ہے جبکہ وزارتی سطح پر بات چیت کا عمل جاری ہے جبکہ جی فائیو ممالک سے دوطرفہ بات جیت کے لئے تاریخ اور جگہ کا تعین ابھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی پروگرام پر معاہدہ کرنے کے لئے سنجیدہ ہے تاہم اس حوالے سے مسائل کے ٹھوس حل کا بھی خواہاں ہے۔

News ID 1839538

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha