مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی اور پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان، پاکستان اور بنگلا دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا ان ممالک میں پہلا روزہ پیر کے دن 30 جون کو ہوگا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق پہلاروزہ پیر کو ہوگا۔ ادھر بنگلادیش میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا جس کی تصدیق کرتے ہوئے بنگلادیشی میڈیا کے مطابق پہلاروزہ پیرکوہوگا۔ادھر پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لٰہذا ملک بھر میں یکم رمضان 30 جون بروز پیرکو ہوگا۔ لیکن ایران، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں چاند نظر آگیا ہے اور ان ممالک میں پہلا روزہ اتوار کے دن 29 جون کو ہوگا۔
مہر نیوز/ 28 جون / 2014 ء :ہندوستان، پاکستان اور بنگلا دیش میں رمضان المبارک کاچاند نظر نہیں آیا لہذا ان ممالک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ پیر کے دن 30 جون کو ہوگا۔
News ID 1837680
آپ کا تبصرہ