مہر خبر رساں نے فرانسيسي خبر رساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق ميں امريكي فوجي ترجمان كے مطابق مغربي علاقے ميں ايك ہفتہ تك جاري رہنے والا آپريشن ختم ہو گيا ہے
امريكي فوج كے ترجمان كے مطابق اس فوجي آپريشن ميں عراق ميں در اندازي كے راستوں كو روك ديا گيا ہے اور مزاحمت كارروں كے پناہ گاہوں كو ختم كر ديا گيا ہے
عراق كے جس علاقے ميں فوجي آپريشن كيا گيا ہے وہ شام كي سرحد كے نزديك ہے
فوجي ترجمان نے كہا كہ اس آپريشن ميں نو امريكي ميرين اور ايك سو سے زيادہ مزاحمت كار ہلاك ہوگئے ہيں
ملك كے نئے وزيراعظم ابراہيم جعفري نے جمعہ كو چھ ماہ سے جاري ہنگامي حالات ميں ايك ماہ كي مزيد توسيع كر دي ہے تاكہ عراقي انتظاميہ مزاحمت كاروں پر قابو پانے كے ليے كرفيو نافذ كر سكے اور وارنٹ جاري كر سكے واضح رہے كہ نئي حكومت كي تشكيل كے اعلان كے بعد ہونے والے حملوں ميں اب تك تقريباً چار سو افراد ہلاك ہو چكے ہيں
آپ کا تبصرہ