18 مارچ، 2014، 5:10 PM

پاکستان

پاکستانی وزیر اعظم کے مشیرڈیڑھ ارب ڈالر کے بارے میں تسلی بخش جواب دینے میں ناکام

پاکستانی وزیر اعظم کے مشیرڈیڑھ ارب ڈالر کے بارے میں تسلی بخش جواب دینے میں ناکام

مہر نیوز/ 18 مارچ / 2014 ء :پاکستان کی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے بند کمرے میں منقعد ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب سے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد کے بارے میں وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر سرتاج عزیز کے جوابات کو غیر تسلی بخش قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے بند کمرے میں منقعد ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب سے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد کے بارے میں وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر سرتاج عزیز کے جوابات کو غیر تسلی بخش قراردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق  خارجہ امور کی کمیٹی کو وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور امور خارجہ، سرتاج عزیز اپنی بریفنگ میں اپوزیشن ممبران کو مطمئین کرنے اور ممبران کے سوالوں کے تسلی بخش جواب دینے ناکام رہے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما سینیٹر حاجی عدیل کہتے ہیں کہ ہمارے سوالات کے جوابات دیےگئے لیکن مطمئن نہ ہونے کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے اس پیسے کے بدلے کیا دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سرتاج عزیز نے کمیٹی کو بتایا ہے کہ یہ پیسہ سعودی عرب نے دیا ہے جو قرض نہیں تحفہ ہے، واپس نہیں کرنا پڑے گا لیکن اس کے بدلے میں پاکستان شام کے حوالے سے اپنی پالیسی نہیں بدلے گا اور نہ ہی سعودی عرب کو شام کے لیے ہتھیار دیے جائیں گے۔حاجی عدیل نے بتایا کہ کمیٹی کی اگلی ملاقات تک ہماری کوشش ہے کہ ایک ایسابل پاس کروا لیں جو حکومت کو پابند کرے کہ وہ بیرونی ممالک سے ہونے والے معاہدوں کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کی پابند ہو جائے۔ بعض ذرائع سعودی عرب سے ملنے والی امداد کو مشکوک امداد قراردے رہے ہیں سعودی عرب کی خفیہ امداد کے بارے میں پاکستانی حکومت کے وزراء کے بیانات بھی متضاد ہیں بعض اسے قرض قراردے رہے ہیں جبکہ بعض دیگر اسے تحفہ قراردے رہے ہیں ۔ لیکن عام تاثر یہ ہے کہ سعودی عرب کی یہ امداد ان ہتھیاروں کے بدلے پاکستان کو ملی ہے جو سعودی عرب پاکستان سے خرید کر شام میں دہشت گردوں کو دےگا۔ سعودی عرب کے ولیعہد نے اپنے حالیہ دورے میں پاکستان سے طیارہ شکن اور ٹینک شکن میزائل خریدنے کا اعلان کیا تھا جبکہ تیس ہزار کرائے کے فوجیوں کی بھی پاکستان سے درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان کی بعض دہشت گرد تنظیمیں شام اور بحرین میں لڑ رہی ہیں جنھیں سعودی عرب اور بحرین کی پشتپناہی حاصل ہے۔

News ID 1834315

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha